پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی شائقین خرید چکے ہیں۔
پاک بھارت میچ کے لیے جمعرات کی شام تک دستیاب ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) تھی جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود ہے البتہ شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیدیم کے قریب بنائے گئے ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں ۔

Comments
Post a Comment