Posts

Showing posts from September, 2025

پی سی بی کا بڑا اعلان: پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان شاندار ٹرائی سیریز ہونے جا رہی ہے

Image
🇵🇰🏏 پاکستان میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز! پی سی بی کا بڑا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ایک شاندار ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا اعلان کر دیا ہے، جو 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ 🔹 افتتاحی میچ: 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔ 🔹 دوسرا میچ:  نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹکراؤ بھی راولپنڈی میں ہی ہوگا۔19 یہ میچ افغانستان کے لیے پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی ہوگا — جو سیریز کو مزید تاریخی بنا دیتا ہے۔ 📍 بقیہ پانچ میچز لاہور میں ہوں گے ، جن میں 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل بھی شامل ہے۔ کرکٹ دیوانوں کے لیے یہ سیریز کسی عید سے کم نہیں!

پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

Image
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی شائقین خرید چکے ہیں۔ پاک بھارت میچ کے لیے جمعرات کی شام تک دستیاب ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) تھی جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود ہے البتہ شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیدیم کے قریب بنائے گئے ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں ۔

راولپنڈی، بچوں سے زیادتی کے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا، جرمانہ بھی عائد

Image
  راولپنڈی  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ صادق آباد اور تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے درج کیےتھے۔ عدالت نے فیصلے میں بتایا کہ بچوں سے زیادتی انتہائی حساس، سنگین اور ناقابل رعایت فعل ہے.