پی سی بی کا بڑا اعلان: پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان شاندار ٹرائی سیریز ہونے جا رہی ہے
🇵🇰🏏 پاکستان میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز! پی سی بی کا بڑا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ایک شاندار ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا اعلان کر دیا ہے، جو 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ 🔹 افتتاحی میچ: 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔ 🔹 دوسرا میچ: نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹکراؤ بھی راولپنڈی میں ہی ہوگا۔19 یہ میچ افغانستان کے لیے پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی ہوگا — جو سیریز کو مزید تاریخی بنا دیتا ہے۔ 📍 بقیہ پانچ میچز لاہور میں ہوں گے ، جن میں 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل بھی شامل ہے۔ کرکٹ دیوانوں کے لیے یہ سیریز کسی عید سے کم نہیں!